محکمہ تعلیم ، واسا کا باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

محکمہ تعلیم ، واسا کا باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بلوں کی بروقت ادائیگی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم: ڈپٹی ڈائریکٹر واسا

 وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا وہاڑی نعیم احمد تارڑ اور ڈپٹی ڈائریکٹر واسا عابد حسین شاہد نے سی ای او ایجوکیشن محمد ناصر عزیز سے ملاقات کی، جس میں واسا ایکٹ 2025، فراہم کردہ سہولیات اور محکمہ تعلیم کے دفاتر و سرکاری سکولوں کے بلوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسین شاہد نے واسا کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ نعیم احمد تارڑ نے کہا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی شہر کی تعمیر و ترقی، بہتر نکاسی آب اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن محمد ناصر عزیز نے واسا کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حاکم علی اور تعلقات عامہ کے افسر وسیم باری بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...