پاسپورٹ آفس کشادہ جگہ منتقل کرنے کی منظوری

پاسپورٹ آفس کشادہ جگہ منتقل کرنے کی منظوری

عوام کو میرٹ اور بلاامتیاز سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) پاسپورٹ آفس وہاڑی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان علی نے عبدالروف کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بہترین سروس، سہولیات کی فراہمی اور میرٹ پر کام کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ دفتر میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر مین روڈ پر زیادہ کشادہ دفتر میں منتقلی کی منظوری مل چکی ہے اور جلد وہاں منتقل کر دیا جائے گا؛ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس وہاڑی میں بغیر کسی سفارش کے شفافیت اور بلاامتیاز سروس کی فراہمی کے ساتھ شہریوں کے کام قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق کیے جا رہے ہیں جس سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...