گائے کا 310کلومضر صحت گوشت تلف ، ملزم گرفتار

گائے کا 310کلومضر صحت گوشت تلف ، ملزم گرفتار

بٹاں والی پل پر فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

لودھراں(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 310 کلو گائے کا مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کر دیا جبکہ لوڈر رکشہ اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع لودھراں نے رات 12 بجے بٹاں والی پل پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک مشکوک لوڈر رکشے کو روکا تو اس میں سے 310 کلو کی ذبح شدہ گائے برآمد ہوئی جس کا گوشت مضر صحت تھا جسے فوری طور پر قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا،اس کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہو گیا جبکہ رکشہ اور اس کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...