انسداد جرائم ، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے نیا یونٹ قائم
تجربہ کار ، سینئر پولیس افسروں و اہلکاروں کو شامل کیا گیا،انسپکٹر راشد سربراہ ہونگے
میاں چنوں (سٹی رپورٹر ) ضلع خانیوال میں جرائم کی روک تھام، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او خانیوال عابد وڑائچ نے سی آئی اے اور سی سی ڈی طرز کا نیا پولیس یونٹ قائم کر دیا ہے جس میں تجربہ کار اور سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس نئے یونٹ کی سربراہی انسپکٹر راشد جٹ کریں گے ، جبکہ دیگر ارکان میں سب انسپکٹر اختر گجر، اے ایس آئی شہباز گجر اور کانسٹیبلان ابوبکر اور شاہنواز شامل ہیں؛ اس نئے یونٹ کے قیام کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنا، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان اور خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے ، اور پولیس کے اس نئے اقدام سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments