سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 12کیسز کی سماعت

سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس  12کیسز کی سماعت

لودھراں(سٹی رپورٹر)سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس، 12 کیسز کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا مقصد شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ اور۔۔۔

 جائیداد سے متعلق تنازعات کو شفاف انداز میں نمٹانا ہے ، ہم پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت ناجائز قبضے اور جعل سازی کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں،حقیقی مالکان کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے جبکہ کمیٹی قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی اقدامات بھی تجویز کرتی ہے اور ڈی ایس سی اجلاس میں ضلع بھر کے 12 کیسز کی سماعت کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...