کوٹ ادو، گنے سے لوڈ ریڑھا روک کر تشدد، آگ لگا دی

کوٹ ادو، گنے سے لوڈ  ریڑھا روک کر تشدد، آگ لگا دی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ غربی میں گنے سے لوڈ ریڑھا لے جانے والے شہری کا راستہ روک کر اس پر تشدد کیا گیا اور 20 من گنے سمیت ریڑھا جلا دیا گیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق محمد سلیمان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنے رقبہ سے گنا لوڈ کر کے ٹریکٹر کے ذریعے لے جا رہا تھا کہ نذیر احمد کے رقبہ کے قریب محمد شاہد وغیرہ 3 افراد نے رشتہ کے تنازع کی بنا پر اس کا راستہ روک لیا اور اسے ٹریکٹر سے نیچے اتار کر ڈنڈوں و سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا؛ اسی دوران ملزم محمد شاہد نے کماد کی پتری سے آگ لگا کر 20 من گنا اور ریڑھا مکمل طور پر جلا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...