وہاڑی، شرقی کالونی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وہاڑی، شرقی کالونی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

آمدورفت میں مشکلات، اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سے تعمیر کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) شرقی کالونی وہاڑی کی چند مرکزی سڑکوں کے علاوہ بیشتر اندرونی سڑکیں طویل عرصے سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے علاقہ مکینوں کی آمدورفت انتہائی دشوار ہو چکی ہے ؛ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مرکزی سڑکیں تو تعمیر کروا دیں لیکن اندرونی گلیوں کو سالہا سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جبکہ شہر کی خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بنیادی مسائل حل نہیں کیے جا رہے ؛ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقی کالونی کی تمام اندرونی خستہ حال سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت کرا کر شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...