ڈپٹی کمشنر کا تھل جیپ ریلی پوائنٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا تھل جیپ ریلی پوائنٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

جیپ ریلی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں :جواد حیدر کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود اور ٹی ڈی سی پی کے نمائندے ایونٹ منیجر محمد نعمان کے ہمراہ ٹیلا چھانگا مانگا میں تھل جیپ ریلی پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں اس موقع پر محمد نعمان ایونٹ منیجر نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ کو تھل جیپ ریلی کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی؛ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ہدایت کی کہ تھل جیپ ریلی کے انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں مزید بہتر بنائے جائیں تاکہ شرکاء، سیاحوں اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں اور انہوں نے صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...