بی زیڈیو،جونیئر ملازمین کو اہم عہدے دینے پر احتجاج

بی زیڈیو،جونیئر ملازمین کو اہم عہدے دینے پر احتجاج

جونیئرز کو اسسٹنٹ رجسٹرار،اسسٹنٹ کنٹرولر کی ذمہ داریاں دی گئیں

 ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ملتان میں جونیئر ملازمین کو اسسٹنٹ رجسٹرار اور دیگر اہم عہدوں کے چارج دینے پر ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کا شدید احتجاج، قانونی چارہ جوئی کا اعلان تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان میں سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسرز (بی پی ایس-16) کی حق تلفی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جونیئر کیڈر کے ملازمین کو اہم عہدوں کا چارج سونپنے کی ممکنہ کوششوں کے خلاف احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے ۔ یونیورسٹی کے اگست 2010 سے خدمات انجام دینے والے سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسرز نے رجسٹرار یونیورسٹی کو ایک مشترکہ درخواست ارسال کی ہے ، جس میں انہوں نے نچلے کیڈر کے جونیئر ملازمین کو اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ کنٹرولر، اور اسسٹنٹ ٹریژرر کی ذمہ داریاں اور چارج دیئے جانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ درخواست گزار آفیسرز، جن میں ملک عاطف علی، صفدر عباس، شفقت رحمان، راؤ محمد اعظم، وجاد حسین، رانا منان الطاف، حافظ ساجد یعقوب، مظہر عباس، قسور حسین، محمد راشد فاروق، ناصر عباس، امجد خورشید ہاشمی، علی شہباز اور محمد نواز شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز یونیورسٹی کے منسٹریل و ایڈمنسٹریٹو عملے میں سب سے سینئر اور تجربہ کار کیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں قوانین اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت انہی آفیسرز کا جائز حق بنتا ہے کہ انہیں ان ذمہ داریوں اور عہدوں کے لئے فوقیت دی جائے سینئر آفیسرز نے متنبہ کیا ہے کہ سینئر ترین افسروں کو نظر انداز کر کے جونیئر عملے کو اہم اور حساس عہدوں پر تعینات کرنے سے نہ صرف شدید انتظامی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...