ایمرسن ،کانووکیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کی تشکیل پر تحفظات

ایمرسن ،کانووکیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کی تشکیل پر تحفظات

کمیٹی کی تشکیل میں سینئر سربراہانِ شعبہ کو بائی پاس کر کے جونیئر زکو فوقیت دی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل پر شدید تحفظات، سینیارٹی اور میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پہلے کانووکیشن کی تیاریوں کے لئے رجسٹرار دفتر کی جانب سے جاری کردہ ‘‘ کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی’’ کے نوٹیفکیشن پر شدید تحفظات اور اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر / کنٹرولر امتحانات کو کمیٹی کا کنوینر جبکہ ڈاکٹر عصمت نسیم کو کانووکیشن کی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں رجسٹرار، ٹریژرار، پروفیسر ڈاکٹرصائقہ امتیاز ، ڈاکٹر عبدالمعید ، ڈاکٹر ریحان محمد ، ڈاکٹر صدام حسین ، ڈاکٹر سجاد نعیم ، ڈاکٹر محمد کاشف ، ڈاکٹر محمد مغیث ، ڈاکٹر ثمرہ ملک ، ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈاکٹر قرۃ العین ، شفقت عباس ، ڈاکٹر واصف محمود احمد ملک ، ڈاکٹر خلیل احمد ، اور ڈاکٹر محمد فیصل اقبال شامل ہیں۔، جبکہ ضیاء الرحمن ضیاء کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی اس تشکیل میں تعلیمی و انتظامی ریکارڈ اور طلبہ کے حقیقی اعداد و شمار سے مکمل آگاہ سینئر سربراہانِ شعبہ (ہوڈز) کو بائی پاس کر کے جونیئر افسروں کو فوقیت دی گئی ہے ، جو کہ سینیارٹی، میرٹ اور بنیادی انتظامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے مزید برآں، یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ سابق وائس چانسلر کے دورِ حکومت کے متنازعہ عناصر موجودہ انتظامیہ پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں اس مبینہ گٹھ جوڑ، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور بے ضابطگیوں کے تمام تر ثبوت اور دستاویزات جمع کر لی گئی ہیں، جنہیں بہت جلد گورنر پنجاب، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...