پولیس خدمت مرکز عبدالحکیم افتتاح ، ڈی پی او کی کھلی کچہری

پولیس خدمت مرکز عبدالحکیم افتتاح ، ڈی پی او کی کھلی کچہری

خدمت مرکز کے قیام سے ایک ہی چھت تلے سہولیات میسر آئیں گی :ڈی پی او

خانیوال،عبدالحکیم(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے ایم پی اے بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز عبدالحکیم کا افتتاح کر دیا؛ تقریب میں ایس ڈی پی او کبیروالا محمد جمشید اکرم، سی ایس او رائے فرحت، پی آر او شیراز چیمہ اور معززین علاقہ موجود تھے ۔ افتتاح کے بعد ڈی پی او اور ایم پی اے نے خدمت مرکز کا دورہ کر کے سہولیات و کارکردگی کا جائزہ لیا اور عملے کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی؛ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ خدمت مرکز کے قیام سے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے سہولیات میسر آئیں گی اور لمبی مسافت سے نجات ملے گی، جبکہ ایم پی اے بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل نے خانیوال پولیس کی کارکردگی اور ڈی پی او کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے تھانہ عبدالحکیم اور تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیں؛ اس موقع پر ایم پی اے بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل، ایس ڈی پی اوز مہر سعید سیال، جمشید اکرم اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات کو غور سے سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی اور مقررہ وقت کے اندر ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...