ملتان میں 1 لاکھ ایکڑ رقبے پر شجر کاری منصوبہ

ملتان میں 1 لاکھ ایکڑ رقبے پر شجر کاری منصوبہ

نمبر دار الاٹیز پانچ پانچ درختوں کی دیکھ بھال کریں گے ، سانجھی سبزی پروگرام، اراضی ریکارڈ سنٹر جلد فعال کیا جائے ،کمشنر ملتانحسین آگاہی بازار سے ملحقہ گلیاں خوبصورت بنائی جائیں، پارکنگ سٹینڈز میں لائٹ کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت، افتتاحی تقریب

ملتان ،کہروڑپکا(وقائع نگار خصوصی، نمائندہ دنیا )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا کہروڑپکا کا تفصیلی دورہ کیا۔ شجر کاری مہم اور سانجھی سبزی پروگرام، سولرسسٹم،اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورماڈل ہائی سکول میں افتتاح اورشجر کاری کی ۔تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان عامر کریم نے ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف،اسسٹنٹ کمشنر اقراء عمر و تحصیل افسران کے ہمراہ موضع علی پور کانجو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پودے لگائے مارد علمی پروگرام کے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں کا افتتاح کیا۔طلباء کے ہمراہ ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ پروگرام کے تحت پودے بھی لگائے ۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے کام بابت دریافت کیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کی پڑتال کی اور مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈو یژ ن میں کم و بیش ایک لاکھ ایکٹررقبے پر درخت لگائے جائیں گے ۔

اسی طرح نمبردار اورالاٹیز بھی پانچ پانچ درخت اوران کی دیکھ بھال کریں گے ۔ عامر کریم خان نے حسین آگاہی بازار کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ عامر کریم خان نے ہدایت کی کہ حسین آگاہی بازار سے ملحقہ گلیوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے ۔ گلیوں میں موجود گھروں کے فیساڈ کو سی این سی ڈیزائن کے خوبصورت محراب سے بہتر کیا جائے ۔ پارکنگ گیٹس پر گلوب لائٹس نصب کی جائیں تاکہ ان سے خوبصورتی میں اضافہ ہو اور بازار کا مجموعی منظر مزید دلکش بنایا جا سکے ۔کمشنر نے بازار میں قائم دونوں پارکنگ اسٹینڈز پر مناسب روشنی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ مقامات پر لائٹس کی تنصیب شہریوں کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کے لیے ضروری ہے ۔ تاریخی میونسپل پبلک لائبریری کی تزئین و آرائش اور جدید طرز کے لائبریری کیفے کے قیام کے بعد افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم، کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈی جی والڈ سٹی نجم الثاقب، معروف صنعتکار خواجہ جواد، خواجہ یونس، دانشوروں، ادیبوں، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ عامر کریم خاں نے ڈویژنل ناظر اللہ دتہ مہار کی والدہ کی قل خوانی میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...