بریسٹ کینسر سے آگاہی سیمینار، واک کا انعقاد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) گرلز کلب کے زیرِ اہتمام اور سی ایم ڈی سی کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کو بریسٹ کینسر کی علامات، احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تھے ، جبکہ ڈاکٹر صالحہ زاہد اور ڈاکٹر انعم سرور نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، عام غلط فہمیوں اور بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments