سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ طائف پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں جاری کی گئی ممکنہ حملے کی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔

سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے، میزائلوں یا ڈرونز کو روکنے کے واقعات اور ان کے ممکنہ گرنے کے مقامات کی ویڈیوز بنانے یا پھیلانے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

حکام نے غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے سے گریز کی ہدایت بھی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...