ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستان ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ

لاہور: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ 3 روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے جس میں اس کا مقابلہ 30 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور بھارت سے ہوگا۔

پاکستانی سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...