تونسہ بیراج چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی کی ٹکر، کسٹم اہلکار زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تونسہ بیراج چیکنگ پوائنٹ پر چیکنگ سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر گاڑیاں بھگانے والے کار سواروں نے کسٹم کانسٹیبل کو ٹکر مار دی، جس سے وہ گاڑی کے بونٹ پر جا گرا۔ واقعے کے بعد تینوں گاڑیاں موقع سے فرار ہو گئیں۔
پولیس نے نامعلوم کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تونسہ بیراج چیکنگ پوائنٹ پر اے ایس آئی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھا کہ مغرب کی جانب سے آنے والی ایک کار کو روک کر چیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ استغاثے کے مطابق کار ڈرائیور نے شیشہ تھوڑا سا نیچے کرکے خود کو ایم آئی کا ملازم ظاہر کیا۔ اسی دوران پیچھے سے مزید دو کاریں بھی آ کر رک گئیں۔پولیس کے مطابق اہلکار تینوں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے قریب موجود تھے کہ ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر چیکنگ سے بچنے کے لیے اچانک گاڑیوں کی رفتار بڑھا دی۔ اس دوران ایک کار نے کسٹم کانسٹیبل عبدالرشید کو ٹکر مار دی، جس سے وہ گاڑی کے بونٹ پر جا گرا۔ واقعے کے بعد تینوں گاڑیاں وہاں سے فرار ہو گئیں۔پولیس نے نامعلوم کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments