مظفر گڑھ،سبسڈی فراہمی میں غفلت پر پٹرول پمپ سیل
شہریوں کو سہولت فراہم نہیں کی جارہی تھی،معائنے کے دوران انکشاف
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعظم پٹرول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی پٹرول پمپ دوآبہ کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے پٹرول پمپ کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ پٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم پٹرول سبسڈی پروگرام کے تحت شہریوں کو مقررہ سہولت فراہم نہیں کی جا رہی تھی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پمپ سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی سبسڈی پروگرام کا مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا عدم تعاون برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کے پٹرول پمپس کی نگرانی اور چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے ۔انتظامیہ نے پٹرول پمپ مالکان اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے مستحق شہریوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق سبسڈی فراہم کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments