میپکو:حفاظ ملازمین کو اضافی ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ

میپکو:حفاظ ملازمین کو اضافی ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ

اضافی انکریمنٹ2025سے موثر ہوگا، 24ملازمین مستفید ہوں گے

ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے حافظِ قرآن ملازمین کی حوصلہ افزائی اور دینی خدمات کے اعتراف میں 24 ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے سکیل میں ایک مرتبہ اضافی ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہد اور چیف ایچ آر اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسرمیاں محمد سہیل افضل کی منظوری سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔آفس آرڈر کے مطابق اس سہولت سے میپکو کے مختلف آپریشن، جی ایس او، میٹریل مینجمنٹ اور دیگر دفاتر میں خدمات انجام دینے والے 24 حافظِ قرآن ملازمین مستفید ہوں گے ۔ یہ اضافی انکریمنٹ یکم نومبر 2025ء سے مؤثر ہوگا۔عبد المالک،محمد احسن محسن،تجمل حسین،محمد نعیم اشرف(آپریشن سرکل ساہیوال)،محمد ذیشان مختیار، محمد سعید،ذیشان احمد خان،فضل کریم،محمد عتیق (جی ایس او سرکل ساہیوال)،محمد مظہر،محمد سعود (آپریشن سرکل ملتان)،عبدالرشید (ٹی آر ڈبلیو ملتان)،محمد طاہر رشید،عبدالوہاب،محمد امین (جی ایس او سرکل ملتان)،عروسہ صادق (چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن آفس میپکو ہیڈ کوارٹر)، محمد جاوید اقبال (آپریشن سرکل وہاڑی)، محمد نادر علی (آپریشن سرکل مظفرگڑھ)، قاری محمد ذوالقرنین (آپریشن سرکل بہاولپور)،محمد شرجیل نسیم (شعبہ اے اینڈ ایس، ہیڈکوارٹرز ملتان)،مستنصر اقبال،عبدالرحفیظ (شعبہ میٹریل مینجمنٹ، ہیڈکوارٹرز ملتان)، گلشاد حسین (آپریشن سرکل بہاولپور)اورمحمد عثمان (آپریشن سرکل رحیم یار خان)شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...