سموگ:ماحولیاتی تحفظ کیلئے خضوصی اقدامات شروع

سموگ:ماحولیاتی  تحفظ  کیلئے  خضوصی  اقدامات  شروع

واسا کوترقیاتی سکیموں کے مقامات پر صبح شام واٹر باؤزرز سے پانی چھڑکانے ،گرد وغبار کے پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات بھی کرنے کا حکم،غفلت پر سخت کارروائی کا انتباہ جاری واسا ریکوری آپریشن،ڈسکنکشن مہم تیز ،نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ 100فیصد ریکوری کی ہدایت، بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، فیصل شوکت

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے تحت منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے شہر میں سموگ کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر جاری تمام ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر صبح اور شام کے اوقات میں پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر واٹر باؤزرز کے ذریعے روزانہ صبح اور شام پانی کے چھڑکاؤ کے عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کی موجودہ صورتحال میں گردوغبار کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر مؤثر اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور موجودہ سموگ کی صورتحال میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ترقیاتی سکیموں کے مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے گردوغبار میں کمی لانے کے اقدامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو سموگ کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے ۔ دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت کی سربراہی میں ادارے کو مالی طور پر مستحکم اور خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے لیے واسا ملتان میں ریکوری آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر کی طرف سے ریکوری میں اضافے کے لیے فیلڈ میں ہنگامی دوروں کا سلسلہ جاری ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر ریکوری آپریشن اور ڈسکنکشن مہم کی از خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبد المجید کے ہمراہ خانیوال روڈ پر سرکل انچارجز کی ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا اور ڈسکنکشن ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا ڈائریکٹر ریکوری نے اس دوران نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے رواں مہینے ریکوری ٹارگٹ کا 100 فیصد حاصل کرنے کا حکم دیا انہوں نے ریکوری میں اضافے کے لیے مزید کوششیں کرنے اور تمام دستیاب وسائل برو کار لانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...