چھنی تاجہ ریحان سے طالب والا تک روڈ کی تعمیر شروع
15کروڑ لاگت آئیگی،دیہاتوں میں گیس فراہمی کا کام بھی جاری ،منیب چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی75 چوہدری منیب سلطان چیمہ کی کوشش سے چھنی تاجہ ریحان سے طالب والا تک روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ’ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے 12کلو میٹر لمبی کارپٹ رود چھنی تاجہ ریحان سے براستہ رتہ پور’ حیات پور’ طالب والا تک تعمیر ہوگی اس سڑک کی تعمیر سے آمدورفت اور زرعی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی ہوگی’ اس سڑک کی تعمیر کی منظوری کیلئے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری منیب سلطان چیمہ نے بہت کوشش کی’ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری منیب سلطان چیمہ نے کہاہے کہ عوام کی خدمت اور علاقائی تعمیروترقی ہمارا مشن ہے حلقہ پی پی75 کے متعدددیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کاکام جاری ہے مختلف دیہاتوں میں سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے اور عوام سے کیا گیا کہ ہر وعدہ پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں عوام سے ہر وقت رابطہ میں ہیں ان کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔