واں بھچراں جنوبی موضع کا اشتمال 30 جون تک مکمل کرنیکا حکم

واں بھچراں جنوبی موضع کا اشتمال 30 جون تک مکمل کرنیکا حکم

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )سیکرٹری ریونیو بورڈ آف پنجاب نے واں بھچراں جنوبی موضع کا اشتمال 30 جون 2022 تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

 واضح رہے کہ ایک ماہ قبل سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے دورہ میانوالی کے دوران واں بھچراں جنوبی موضع کا اشتمال ختم کرکے واپس بندوبست میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔جس پر واں بھچراں کے زمینداروں اور ممبران کمیٹی موضع واں بھچراں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا تھا کہ واں بھچراں جنوبی کا اشتمال شروع ہو ئے 34 سال ہونے کو ہیں ۔ 89 ۔1988 سے شروع اشتمال کا 75 فی صد ورک مکمل ہوچکا ہے ۔ اور موجودہ عملہ اشتمال دن رات محنت کرکے اشتمال مکمل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ۔

لہذا موضع کو بندوبست میں نہ بھیجا جائے اور اشتمال مکمل ہونے دیں۔ زمین داروں اور ممبران کمیٹی کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اے ڈی سی آر میانوالی نے سیکریٹری بورڈ ریونیو کو سفارش بھیجی تھی کہ اشتمال مکمل کرنے کے لیے مدت میں اضافہ کیا جائے ۔اور عملہ اشتمال کو دو ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ اشتمال مکمل ہو۔ جس پر سیکورٹی بورڈ ریونیو پنجاب نے واں بھچراں جنوبی کا اشتمال 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جس پر ممبران کمیٹی اور علاقہ کے زمینداروں ملک نواز بھچر سابق چیرمین یو سی۔

ملک مظفر گھنجیرا سابق چیرمین یو سی۔ ملک منیر گھنجئرا سابق ناظم۔ حسن ناصر بھچر صدر انجمن شہریان۔ ملک فیاض بھچر۔ ملک مشتاق بھچر ۔ملک منیر بھچر ۔ نمبردار محمد رمضان ملک مپال گھنجیرا اور دیگر نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اے ڈی سی آر کا شکریہ ادا کیا کہ علاقہ کے دیرینہ مسلہ کو فوری مکمل کرنے کے لیے عملہ اشتمال کو 30 جون تک وقت دے دیا ہے دیگر ازیں عملہ اشتمال نے کہا ہے کہ واں بھچراں جنوبی کے زمین داروں اور مالکان اراضی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے رقبہ جات کے ونڈا جات۔ تقسیم رقبہ کے لیے دفتر اشتمال حاضر ہوکر کام تقسیم اشتمال مکمل کرائیں۔ عدم دلچسپی کی صورت میں تمام تر ذمہ داری مالکان اراضی پر ہوگی۔+

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں