پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہ‘پمپوں پر عوام کا رش

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہ‘پمپوں پر عوام کا رش

بھیرہ(نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی افواہ سے علاقہ کے پٹرول پمپس پر ڈیزل پٹرول کی سیل بری طرح متاثر ہوئی ہے پٹرول پمپس پر ہزاروں گیلن تیل ہونے کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔

جبکہ غیر قانونی آئل ایجنسیاں منہ مانگے دام وصول کر رہی ہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو ڈیزل پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں