گھریلو ملازم نے خالہ کی مدد سے مالک کی بیٹی اغوا کر لی

گھریلو ملازم نے خالہ کی مدد سے مالک کی بیٹی اغوا کر لی

بھیرہ(نامہ نگار )گھریلو ملازم اپنی خالہ کی مدد سے مالک کی 15سالہ بیٹی کو اغوا کر کے فرار ہو گیا بتایا گیا ہے ۔

خان پور تارڑاں ضلع حافظ آباد کا شکیل کلیان پور بالا میں محمد انار کے گھر ملازم تھا گزشتہ روز اسکی بیٹی 15 سالہ مسمات(م)سکول جانے کیلئے گھر سے نکلی تو مبینہ طور پر راستہ میں شکیل نے اپنی خالہ سکینہ اور دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کر کے کار میں فرار ہو گیا مغویہ مقامی سکول میں میٹرک کی طالبہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں