عوام کی نشاندہی کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پاسکتے ، شائستہ ندیم

 عوام کی نشاندہی کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پاسکتے ، شائستہ ندیم

قائدآباد( نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شائستہ ندیم نے کہا کہ پولیس جرائم کی روک تھام ، بروقت نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کو فروغ دے رہی ہے ، پولیس عوام کی نشاندہی کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پا سکتی، پولیس اہلکار ہر لمحہ چوکس رہیں، وہ سرگودھا میانوالی روڈ پر بندیال چیک پوسٹ، پولیس تھانہ قائد آباد کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شیخ کامران ظہور، ایس ایچ او ملک اعجاز احمد ودیگر عملہ بھی ہمراہ تھے ، انہوں نے بندیال چیک پوسٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے ضمن موقع پر صورت حال کا جائزہ لیا، جبکہ تھانہ کے ریکارڈ، رومز کمپیوٹر سکیشن ڈیسک حوالات اور صفائی کے نظام کو چیک کیا، تھانہ کی سیکورٹی نظام کو مذید بہتر بنانے اور تھانہ آنے والی عوام سے مثبت رویہ اختیارکرنے کی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں