غیر معیاری ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری

غیر معیاری ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری

کندیاں(نمائندہ دنیا)کچہ کے علاقہ میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

 اطلاعات کے مطابق کندیاں کچہ اور چکوک میں ناقص غیر میعاری پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے جس کے باعث مقامی افراد کی گاڑ یوں کے انجن ناکارہ ہور ہے ہیں ، ناقص ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات پٹرول پمپس اور ایجنسیوں پر سرکاری نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں جس سے جہاں ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف مقامی افراد کے گاڑیوں کو ناکارہ کیا جارہا ہے ،شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ دو نمبر ملاوٹ شدہ غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں