پر تشددواقعات کے دوران متعدد افراد کو زخمی کر دیا

پر تشددواقعات کے دوران  متعدد افراد کو زخمی کر دیا

سرگودھا(نامہ نگار) پر تشددواقعات کے دوران موضع بدین میں طلاق دینے کے تنازع پر نوید وغیرہ نے نذر محمد، بشیر اور صفیہ جبکہ 79شمالی میں نعمان وغیرہ نے تلخ کلامی پر اپنی ہمسائی مسماۃ (ب) کو کلہاڑیوں کے وار کر کے مضروب کر دیا۔

 حویلی نتھوکہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر شفیق اور اسکے ساتھیوں نے نصیر احمداور جھاؤنی بلوچاں میں ایوب وغیرہ نے محمد عمران کوراستہ میں روک کر تشددکا نشانہ بنا ڈالا، سالم میں سابقہ رنجش پر عمران وغیرہ نے اکمل حسین کو مار مار کر ادھ موا کر دیا اس دوران مضروب کی بہن اور بھاوج بچانے آئی تو ملزمان نے انہیں بھی بہیمانہ طریقے سے مارا پیٹا، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں