سلاٹر ہاؤسز میں مضر صحت جانوروں کو ذبح کیا جانے لگا

 سلاٹر ہاؤسز میں مضر صحت جانوروں کو ذبح کیا جانے لگا

سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر اور صوبائی محتسب کے واضع احکامات کے باوجود ذمہ دار افسران کی عدم توجہی کے باعث سلاٹر ہاؤسز میں مضر صحت جانوروں کو ذبح کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔۔

 اور ستم ظریفی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ویٹر نری ڈاکٹرز اور سلاٹر ہاؤس انچارجوں نے گوشت پاس کروانے کیلئے مہریں لگانے کے اختیارات درجہ چہارم کے ملازمین کو دے رکھے ہیں، زیادہ تر قصاب اپنی دوکانو ں کے باہر یا نجی مذبحہ خانوں پر ہی جانور ذبح کر تے ہیں اور مہریں بھی لگا دی جاتی ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات سے صحت مند گوشت کی آڑ میں مضر صحت اور پانی ملا گوشت سرگودھا کے علاوہ دیگر اضلاع میں سپلائی و فروخت کیا جا رہا ہے ،اس حوالہ سے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے بھی سابقہ ادوارمیں ہونیوالی کار روائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن کو فوری اقدامات کی سفارش کی جا چکی ہے اور اس پر کمشنر و صوبائی محتسب کی گائیڈ لائن کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک افسران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں