زائد المیعاد کیکس،بسکٹ،بریڈ،مصالحہ جات،دودھ تلف

زائد المیعاد کیکس،بسکٹ،بریڈ،مصالحہ جات،دودھ تلف

میانوالی،کندیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے صحت دشمن عناصرکے خلاف ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ،قوائدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10عدد فوڈپوائنٹس کو جرمانے عائد کئے گئے۔

 مختلف کریانہ سٹور،ہوٹلوں،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی د کانوں، دودھ کی د کانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پرموجودگھی،مٹھائی،بیکری کے سامان،مشروبات اورمختلف کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کی ۔ 66000ہزار روپے کے جرمانے کئے ، 3 لٹر زائدا لمیعاد ددودھ، 10 لٹر آلودہ شیرہ، 3.23کلوگرام زائدا لمیعاد مصالحہ جات، 4 لٹرمشروبات، 16 لٹر ملاوٹی املی آلوہ بخارہ شربت،7.85کلوگرام زائدا لمیعاد ،بسکٹ 04کلوگرام بریڈاور 1.1کلوگرام فروٹ کیک کو ضائع کروادیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں