ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل کی تھانہ کالاباغ کے افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ

ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل کی تھانہ  کالاباغ کے افسروں کیساتھ کرائم میٹنگ

کالاباغ،میانوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل کی تھانہ کالاباغ کے ایس ایچ او، تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔

 تھانہ کالاباغ کے علاقہ میں جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ،تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کو جلد از جلد یکسو کریں اورقتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بناکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں