مہر غلام دستگیر خان لک کا سرگودھا رہائش گاہ پر بھرپورپاور شو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سینئر راہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے و امیدوار حلقہ پی پی 76 مہر غلام دستگیر خان لک نے سرگودھامیں اپنی رہائش گاہ پر بھرپورپاور شو،حلقہ کے 15 سابق یوسی چیئرمینوں کی شرکت سے انکی سیاسی پوزیشن واضح ہو گئی۔۔۔
اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل 65 بھچرانوالہ احمد نواز بھچر،سابق چیئرمین یونین کونسل63 چک 58 شمالی،سابق چیئرمین یونین کونسل ماڑی مہر شاہد اکرم لک،سابق چیئرمین یونین کونسل 78 چک 85 شمالی رائے مبین ظفر بھٹی،سابق چیئرمین یونین کونسل سبھروال عارف کوہلی ، سابق چیئرمین یونین کونسل لڈے والا ملک نعیم آہیر،سابق چیئرمین یونین کونسل 37 شمالی ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین یونین کونسل بلاک 16 چوہدری محمد شفیق سندھو، سابق چیئرمین یونین کونسل سلیمان پورہ لالہ جہانزیب خان ،سابق چیئرمین یونین کونسل مقام حیات ملک ہمایوں خان اعوان،سابق وائس چیئرمینوں محمد عمران ہنجراء، ملک خرم شہزاد ٹوانہ، حاجی محمد شیر چھتیانہ، ملک قیصر ٹوانہ، رانا نصر دھول اور نور حیات چدھڑسمیت حلقہ کی سرکردہ شخصیات کی حمایت سے مہر غلام دستگیر خان لک کی پوزیشن واضح ہو گئی اور پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ۔