نامعلوم افراد نے نوجوان کو زہریلی چیز کھلا کر مار ڈالا

نامعلوم افراد نے نوجوان کو زہریلی چیز کھلا کر مار ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نامعلوم افراد نے نوجوان کو زہر آور چیز کھلا دی جس سے اسکی موت واقع ہو گئی بتایا جاتا ہے۔۔۔

کہ 120جنوبی کے رہائشی ساجد علی کو باغ جناح میں نامعلوم اشخاص نے اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر زہریلی چیز کھلا دی اور رفوچکر ہو گئے ، کچھ ہی دیر میں ساجد کی حالت غیر ہوئی ،راہگیروں کی اطلاع پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں