9بائی پاس اور شاہراؤں کی تعمیر و مرمت سیاسی کشمکش کی نذر

 9بائی پاس اور شاہراؤں کی تعمیر و مرمت سیاسی کشمکش کی نذر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی تبدیلی کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بنائے گئے 9بائی پاس اور شاہراؤں کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ بھی سیاسی کشمکش کی بھینٹ چڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس حکام ان بائی پاس کو انتہائی خطرناک قرار دے چکے ہیں، بھلوال روڈ بائی پاس مٹھہ لک،لاہور روڈ پائی پاس 91جنوبی سیم نالہ،سیف الملوک،پٹھہ منڈی بائی پاس، جھال چکیاں ،دھریمہ،85جھال، 86 پھاٹک اور 37چک بائی پاس کی تعمیر نو اور مرمتی کاموں کے حوالے سے ابتدائی امور طے بھی کئے گئے تاہم اس سلسلہ میں فنڈز کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ،اور حکومتی تبدیلی کے بعد اس منصوبہ پر بھی عملدرآمد لگ بھگ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ پر جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں