حکومت کرپشن روک لے ،قرضوں سے نجات مل جائیگی ،افتخار حسین سندھو

حکومت کرپشن روک لے ،قرضوں  سے نجات مل جائیگی ،افتخار حسین سندھو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی افتخار حسین سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی سے اتنا نقصان نہیں ہوا۔۔

جتنا کرپشن سے ہورہا ہے اگر پاکستان کی حکومت کرپشن کو روک لے تو پاکستان نہ صرف قرضوں سے نجات حاصل کرلے گا بلکہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائیگا آج پاکستان میں اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ کرپشن ہے کرپشن ناسور بن چکا ہے جو کینسر کی طرح ملک کو کھوکھلا کررہا ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں