ڈکیتی کی 3وارداتیں،سکول،5گھروں میں چوریاں

ڈکیتی کی 3وارداتیں،سکول،5گھروں میں چوریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 43شمالی کے قریب محمد شیرازسے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے۔۔۔

 اسی طرح بہک لڑکا کے قریب محمد آصف، اور رتوکالا کے قریب مظہر حیات سے بھی اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین لئے گئے ، جبکہ الفضل ٹاؤن میں محمد عثمان کے پرائیویٹ سکول،رحمت کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون پروین بی بی ،43شمالی کے مقبول احمد،15شمالی کے شاہد حسین،نبی شاہ بالا کے سجاد حسین،84شمالی کے وحید عمران کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر و دیگر قیمتی اشیاء، اقبال کالونی سے ارسلان،بستی عیسائیاں سے محمد زمان،چیمہ کالونی سے گل فراز کا رکشہ،جوہر کالونی سے ارسلان ،23جنوبی سے عرفان اقبال،پھلروان سے محمد اسحاق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں