صاف ستھری زندگی کیلئے ہر انسان پودا ضرور لگائے ،کمشنر

 صاف ستھری زندگی کیلئے ہر انسان پودا ضرور لگائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور زمین کی حفاظت سے ہی ہمارے بچے بہتر ماحول میں سانس لے سکیں گے لہٰذا بہتر اورصاف ستھری زندگی کیلئے ہر انسان کو ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سرگودہا کے علامہ اقبال کیمپس میں عالمی یوم ارض کے موقع پرپودے لگانے کی تقریب میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر شعیب علی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر یٰسین،کنزرویٹر جنگلات ، اے ڈی سی آر، ڈی ایف او اور اے ڈی ماحولیات کے علاوہ یونیورسٹی کا تدریسی وغیر تدریسی سٹاف بھی موجود تھا۔ کمشنر نے کہا کہ ارتھ ڈے منانے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تعلیم اور آگاہی دینا ہے تاکہ شہریوں میں زمین اور ماحول کے تحفظ بارے شعور پیدا ہوا ۔ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے کہا کہ اس دھرتی کو محفوظ اور سرسبز بنانے کیلئے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ آنے والے نسلوں کو بہتر سے بہتر ماحول دستیاب ہو۔پرو وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کہ ہر سال 22 اپریل کو دنیا بھر میں یوم ارض منایا جاتا ہے ۔ زمین میں بقاء اور ارتقاء کا عمل کروڑوں سال سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تاہم انسانی سرگرمیوں کے باعث زمین کا قدرتی توازن کافی حد تک بگڑ چکا ہے جس سے پودوں اور جانوروں کو بقاء کا خطرہ لاحق ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں