پلاسٹک شاپرز ترک،ری سائیکلنگ اپنائیں:بابرشہزاد رانجھا

پلاسٹک شاپرز ترک،ری سائیکلنگ اپنائیں:بابرشہزاد رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھابابر شہزاد رانجھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر غلام عباس نے عالمی یوم ارض کے موقع پر مختلف رورل یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے۔۔۔

 ستھرا پنجاب پروگرا م پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ویلیج کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنا، شہروں کی طرح دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے ،ہمیں چاہئے کہ توانائی کی بچت کریں،روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک شاپرز کا استعمال ترک کر کے ری سائیکلنگ کا عمل اپنائیں، پانی کا ضیاع روکیں، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے پیداہونے والی آلودگی کو کم کریں روزمرہ سودا سلف کی خریداری کیلئے ہمیشہ کپڑے کا تھیلا استعمال کر یں اور کوڑا کر کٹ گلی، سڑک یا راستے میں نہ پھینکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہر شخص ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں