امام احمد رضا خان فاضل بریلوی عظیم المرتبت مفسر تھے ،پیرزادہ مفتی الطاف محمود

 امام احمد رضا خان فاضل بریلوی عظیم  المرتبت مفسر تھے ،پیرزادہ مفتی الطاف محمود

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے ،آپ نے تنہا وہ کام انجام دئے۔۔۔

جو ایک انجمن اور تحریک انجام نہیں دے سکتی۔ان خیالات کا اظہار پیرزادہ مفتی الطاف محمود سیالوی نے مرکزی جامع مسجد استقلال کالونی میں حضور غوث الاعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی اور سیدی امام احمد رضا خان فاضل بریلوی گیارہویں شریف اور ولادت امام اعلی حضرت کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دفاع اہل سنت کے لئے وقف کردی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں