الخدمت فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کے اعزاز میں عیدملن پارٹی

الخدمت فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کے اعزاز میں عیدملن پارٹی

میانوالی (نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میانوالی کے زیر اہتمام ڈریم لینڈ پارک میں یتیم بچوں کے اعزاز میں عیدملن پارٹی،ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی مہمان خصوصی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میانوالی کے زیر کفالت 109 یتیم بچوں کے اعزاز میں ڈریم لینڈ پارک میں ایک شاندار عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کی ماؤں اور سرپرستوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نوانی تھے ۔ تاہم ان کی آفیشل مصروفیات کی وجہ سے ان کی نمائندگی ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی نے کی ، اس موقع پر مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے الخدمت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا. تقریب میں بچوں کو کھانا اور جوس بھی پیش کیا گیا بچوں نے پارک میں جھولے بھی جھولے اور خوب انجوائے کیا. الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میانوالی میں 109بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے . قبل ازیں مہمان خصوصی ایس پی انویسٹیگیشن شوکت علی تقریب میں پہنچے تو بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں