ڈی سی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

ڈی سی آفس میں شجر کاری مہم  کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں نے ڈی سی آفس کے لا ن میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید عامر عباس شاہ، ایس ڈی او فاریسٹ میانوالی عمر فاروق اور محکمہ جنگلات کا عملہ بھی مو جو دتھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ زمین اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ما حو لیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسروں کو ہدایت کی کہ ورلڈ ارتھ ڈے کے دن کی مناسبت سے سرکاری دفاتر اور محکمہ جنگلات کی زمینوں میں پودے لگا ئے جا ئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں