یوسف پارک کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں

یوسف پارک کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث یوسف پارک کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔۔

’ جبکہ سیوریج کا ناقص نظام بھی شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے ’ صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صورتحال ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کے امراض پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ’ ہلکی بارش کے بعد اس علاقے سے گزرنا تک محال ہو جاتا ہے ’ گندگی اور غلاظت کے باعث مختلف وبائی امراض پھوٹے کے بھی خدشات لا حق ہیں’ محمد ارشد،ثناء اﷲ، بختیار، محمد ندیم، محمد ارسلان ،شوکت اقبال و دیگر مکینوں نے ڈویژنل کمشنر سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں