مثبت رویوں کو فروغ دیکر ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا ،حمزہ دستگیر لک

مثبت رویوں کو فروغ دیکر ہم سب  کو آگے بڑھنا ہوگا ،حمزہ دستگیر لک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) غنڈہ گردی کی سیاست نفرت اور ذاتی دشمنیوں میں تبدیل کرنیوالے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔۔

 غنڈہ گردی’ دھونس دھاندلی اور تشدد کی سیاست کا متحمل ہمارا معاشرہ نہیں ہوسکتا مثبت رویوں کو فروغ دیکر ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا ،رہنماء مسلم لیگ ن حمزہ دستگیر لک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ملک بھر کے مختلف حلقوں سے کامیابی عوام کا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹر اور سپورٹر نہیں نکلا اور عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیئے کو مسترد کردیا ہے جو لوگ کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ دیکھ لیں کہ کس طرح عوام نے تشدد کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیا ہے اور انشاء اﷲ آنیوالا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں