فلورا فیسٹیول میں میوزیکل، میجک اور ورائٹی شو کا انعقاد

 فلورا فیسٹیول میں میوزیکل، میجک اور ورائٹی شو کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر سرگودھا کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے سالانہ فلورا فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔۔

معروف گلورہ نوراں لال کی شاندار پرفارمنس پر عوام جھومتے اور اپنی پسند کی گیتوں کی فرمائش کرتے رہے ، کمشنر سرگودھا محمداجمل بھٹی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق نے فیتہ کاٹ کر فلورا فیسٹیول 2024 ء کا افتتاح کیا اور اس کے بعد میلہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لے کر عوام کو مثبت تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے پی ایچ اے سرگودھا کے عملی اقدامات کو سراہا، افتتاحی تقریب میں بھرپور فائر ورکس کو عوام نے بہت زیادہ پسند کیا، میوزیکل، میجک اور ورائٹی شو میں بھی عوامی دلچسپی دیدنی تھی، اس موقع پر کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ میلوں کا انعقاد ہماری علاقائی تہذہب و ثقافت کا حصہ ہے اور ہم ان روایات کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ عوام کو مثبت تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے فلورا فیسٹیول کے نام سے پی ایچ اے کی عملی کاوشیں مثالی رہیں ہمیں یقین ہے کہ لوگ اس میلہ کو اپنی فیملیز کے ساتھ بھرپور انجوائے کریں گے ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق نے کہا کہ فلورا فیسٹیول کے انعقاد کے حوالہ سے پی ایچ اے کے گراں قدر اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں