ڈرپ اریگیشن سسٹم سے آگاہی کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ڈرپ اریگیشن سسٹم سے آگاہی کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈی جی زراعت پنجاب نے بڑھتے ہوئے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زمینداروں میں۔۔

 ڈرپ اریگیشن سسٹم کی افادیت کی آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈرپ اریگیشن سسٹم سے 60 فیصد پانی کی بچت ہو گی، جبکہ حکومت زمینداروں کو سبسڈی پر یہ سسٹم فراہم کرے گا، اس ضمن مین محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں زمینداروں کو ڈرپ سسٹم بارے آگاہی بیدا کریں تا کہ اسکے استعمال سے کاشتکار پانی کی کمی کے باوجود بہتر فصل پیدا کر سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں