ٹریفک حادثات،4خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے

ٹریفک حادثات،4خواتین  سمیت 10افراد زخمی ہو گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کی سڑکوں اور شاہراہوں پرگزشتہ 24گھنٹوں میں ٹریفک حادثات،4خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔۔

 ریسکیوٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا ،منگورروڈ پر کار اورموٹرسائیکل کے تصادم میں25سالہ ظاہر شاہ، ریسکیوسٹیشن خوشاب کے سامنے 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں22سالہ مصطفیٰ اور40سالہ صغیر، ہڈالہ میں 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 24سالہ اسد ،خالق آباد میں موٹرسائیکل کی ٹکرسے 22سالہ رمشا مٹھہ ٹوانہ سٹیشن موٹر سائیکل کی ٹکرلگنے سے 21سالہ محمد خان جبکہ بائیک سلپ ہونے سے گروٹ میں65سالہ کنیز فاطمہ،خوشاب مین 20 سالہ عروج اور40سالہ صغیر زخمی ہوا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں