سستے بازار بھی ناکام ہو گئے ،گھروں کے بجٹ تباہ

سستے بازار بھی ناکام ہو گئے ،گھروں کے بجٹ تباہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہورہی ہے ’ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے سستے بازار بھی فیل ہو چکے ہیں۔۔

’ اور عام آدمی کے گھر کا بجٹ اور صحت دونوں تباہ ہو چکے ہیں’ لیاقت مارکیٹ میں لگائے گئے جمعہ بازار میں آنیوالوں نے سستی اشیاء بھی مہنگے ہونے پر شدید بھڑاس نکالی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ سستے بازار وں میں زیادہ تر ناقص اشیاء اشیاء کی بھرمار اور ان کی من مانی قیمتوں کی وجہ سے مایوسی ہوئی’ کم معیارکی چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں’ جس کی وجہ سے یہاں چکر لگا نا بھی فضول لگا، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ دکاندار کو خالص اور معیاری چیزیں مناسب داموں فروخت کرنے کا پابند بنائے تا کہ غریب لوگوں کو بھی ریلیف مل سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں