فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلا ف ورزیاں اور دہشت گردی ہے ، مسعود کمال الدین

فلسطین پر مسلسل حملے انسانی  حقوق کی کھلم کھلاخلا ف ورزیاں اور  دہشت گردی ہے ، مسعود کمال الدین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر مسعود کمال الدین نے کہا ہے کہ انبیاء کرام کی۔۔

 سرزمین پرفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ ہے ۔جس کا فلسطینی عوام نسل در نسل بڑی ایمانی جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں،اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلا ف ورزیاں اوردہشتگردی ہیں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی شہادتوں پربین الاقوامی برا دری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے پاکستا ن کی حکومت اورعوام اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہاریک جہتی کرتے ہیں مسلم امہ بھی اس سلسلہ میں اپنی آوازبلندکرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں