محنت کش گھرانوں کا گوندل ٹاؤن سیوریج سے محروم

محنت کش گھرانوں کا گوندل ٹاؤن سیوریج سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محنت کش گھرانوں پر مشتمل گوندل ٹاؤن میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے۔۔

 ہزاروں مکین ابتری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ارکان اسمبلی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہی کے باعث علاقہ مسائل کی آماجگا ہ بنا ہوا ہے ،علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل بھی تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما ان کی دہلیز پرمسائل کے حل کی نوید سنا کر گئے جبکہ انتظامیہ حالات سدھارنے میں سنجیدہ نہیں ،اور اب یہی صورتحال سیاسی نمائندو ں کی بھی ہے ۔جبکہ علاقہ کے مکین سخت اضطراب سے دوچار ہیں ۔جن کی شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے کمشنر سرگودھا سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں