نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کیلئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے  پولیس میں ملازمتوں کیلئے  اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع

کندیاں(نمائندہ دنیا )مفادعامہ کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کیلئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔۔

 ،گریڈ 7سے گریڈ 15تک 2331خالی اسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے کی تاریخ 31مئی 2024 تک بڑھادی گئی ہے ،نیشنل جاب پورٹل (NJP) کے ذریعے آسامیوں کیلئے 10مارچ 2024کو اشتہار دیا گیا تھا، دور افتادہ علاقوں سے امیدواران کو چند ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر آن لائن اپلائی کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی، یہ فیصلہ امیدواران کیلئے مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر یگاجن امیدوارں نے پہلے اپلائی کیا ہے انکو دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سابقہ اشتہار میں دی گئی تاریخ کے علاوہ باقی تمام قواعدو ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں