جعلی حکمرانوں کے پاس مینڈیٹ نہ عوامی اعتماد:ملک احمد بھچر

جعلی حکمرانوں کے پاس مینڈیٹ نہ عوامی اعتماد:ملک احمد بھچر

کندیاں(نمائندہ دنیا )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہاکہ پاکستان کو تاریخ کے بدترین معاشی اورسیاسی عدم استحکام سے۔۔

 دوچار کرنے والے موجودہ برسر اقتدار جعلی حکمرانوں کے پاس نہ توعوام کامینڈیٹ ہے اورنہ ہی قوم کااعتماد حاصل ہے‘دھاندلی اورفارم47کے ذریعے حکومت پر قابض ٹولہ کی طرف سے سیاسی استحکام لانے کے لئے مذاکرات کی باتیں کرنا بھی شعبدہ بازی ہے جمہور یت میں مزاکرات اور سیاسی ڈا ئیلاگ ہوتے ہیں لیکن ایک طرف ہماری قیادت ورکروں اور بے گناہ خواتین تک کو ایک سال سے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں پابند سلاسل کررکھا ہے اوربدترین سیاسی انتقام کا ہمیں نشانہ بنایاجارہا ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا اور ساتھ ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا ہے تو ایسے حالات میں کونسی مفاہمت اور کون سے مزاکرات ہو سکتے ہیں۔جس طرح پاکستان کے اداروں کو بے وقعت اور بے توقیرکیا گیا ہے وہ ان چوروں ڈاکووں اورکرپٹ حکمرانوں کاسب کیا دھرا ہے چاہے انصاف کے ادارے ہوں یااحتساب اورکرپشن لوٹ مارکی روک تھام کرنے والے ادارے ہوں سب سے پاکستان کے عوام کااعتماد ختم ہو چکا ہے اس کی وجہ مُلک میں شفاف جمہوری عمل کا فقدان ہے اورحالات مستقبل میں مزید بدترین صورت حال سے دوچارہوتے نظر آرہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ 8فروری کے جنرل الیکشن ہوں یا21 اپریل کو پنجاب کے ضمنی الیکشن ہوں ان میں عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا گیا بلکہ ڈاکہ مارا گیا ہے اورفارم سینتالیس کے ذریعے شکست خوردہ لوگوں کو جتوا کر پنجاب اورمرکز میں عوام پرکرپٹ لوگوں کو پھر مسلط کردیا گیامُلک میں جنگل کاقانون چل رہا ہے انصاف ناپید ہوچکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں