تحریک انصاف دھمکیاں دیتی ،منتیں بھی کررہی ہے ، ذوالفقار علی بھٹی

تحریک انصاف دھمکیاں دیتی ،منتیں  بھی کررہی ہے ، ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی کیفیت کبھی خوشی کبھی غم والی ہے ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں ۔۔

تو دوسری طرف منتیں کرتے ہیں قوم نے دیکھ لیا کہ ملکی دولت کو لوٹنے والے اس ملک سے کتنے مخلص ہیں اب وہ باہر جانے کیلئے پَر تول رہے ہیں ،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی’ استحکام اور بقاء کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کررہے ہیں جس سے تحصیلوں کی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی عوام کے مفادات کو ترجیح دی جائیگی اور عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائینگی جو سابقہ دور حکومت میں نہیں دی گئی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی مسلم لیگ ن کا ماٹو ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں